طالبان کے ساتھ حتمی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں – خلیل زاد

143

واشنگٹن کے افغانستان کے لیے خصوصی مذاکرات کار زلمے خلیل زاد نےکہا کہ امریکہ اور طالبان حتمی امن معاہدے کے قریب تر پہنچ گئے ہیں، جس سے افغانستان میں 18 برسوں سے جاری جنگ ختم ہو جائے گی۔

خلیل زاد کا یہ بیان قطر کے درالحکومت دوحہ میں تازہ مذاکرات کے بعد سامنے آیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ان مذاکرات میں امریکہ نے افغانستان سے اپنے 13 ہزار فوجی واپس بُلانے کے طالبان کے مطالبے کو تسلیم کر لیا ہے جبکہ طالبان نے اس کے بدلے بدامنی کے شکار ملک میں سکیورٹی کی ضمانت دی ہے۔

زلمے خلیل زاد نے ٹویٹ کیا ’ہم ایک ایسے معاہدے کی دہلیز پر ہیں جس سے تشدد میں کمی آئے گی اور افغان باشندوں کے لیے ایک باوقار اور پائیدار امن کی خاطر ایک ساتھ مل بیٹھنے کے دروازے کھل جائیں گے۔

خلیل زاد نے مزید کہا وہ مذاکرات کے تازہ دور کے آٹھویں اور آخری دن کی بات چیت کے بعد مشاورت کے لیے آج (اتوار) ہی کابل جا رہے ہیں۔