دکی: کوئلہ کان حادثے میں کانکن جانبحق

88
file photo

بلوچستان کے ضلع دکی کے مقامی کوئلہ کان میں ٹرالی کی زد میں آکر ایک کانکن جانبحق ہوگیا۔

ایدھی ذرائع کے مطابق دکی کے مقامی کوئلہ کان میں ٹرالی کی زد میں آکر کانکن طورجان ولد عبد العزیز قوم علیزئی سکنہ افغانستان جان کی بازی ہارگیاہے متوفی کی نعش کوسول ہسپتال منتقل کردیا گیاجسے ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی ملک روانہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے بلوچستان میں کوئلہ کانوں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے سبب اکثر اوقات حادثات پیش آتے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں سینکڑوں کانکن جانبحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔

گذشتہ مہینے مائنز لیبر فیڈریشن کی جانب سے بلوچستان میں کوئلہ کان حادثات کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئلہ کان حادثات میں نہ کسی کو ذمہ دار ٹھہرایا نہیں جاتا ہے اور نہ کسی کو سزا دی گئی جس کے باعث حادثات کی روک تھام نہیں ہوسکے گی۔

یونین کی جانب سے گذشتہ سال اگست مہینے میں گیلانی کول کمپنی حادثہ، جس میں 18 کانکن جانبحق ہوئے تھے، کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا۔