جینیوا میں بلوچستان بارے پروگرام منعقد ہونگے – بی وی اے

251

بلوچ وائس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جنیوا میں یو این ہیومن رائٹس کونسل کی 42 ویں سیشن میں مختلف ایونٹس اور پروگرام کا انعقاد ہوگا۔

بلوچ وائس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ پریس رہلیز کے مطابق یہ این جی او گزشتہ کئی برسوں سے بلوچستان میں پاکستان کے ہاتھوں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف اقوام متحدہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں سرگرم ہے، اور جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہر سال انسانی حقوق کے مختلف سیشنز میں جس طرح بی وی اے نے مختلف پروگرام کا انعقاد کرکے یورپی ممالک اور عالمی انسانی حقوق کے تنظیموں کا توجہ بلوچستان کی جانب مبذول کرایا اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے یو این او کے 42 ویں سیشن میں بھی بلوچ وائس ایسوسی ایشن کی طرف سے 17 اور 18 ستمبر کو دو مختلف ایونٹس منعقد کی جاری ہیں جس میں بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور بلوچ لاپتہ افراد کے بارے میں اقوام متحدہ کو آگاہ کیا جائے گا، اس کے علاوہ پاک چائنہ اشتراکیت میں بننے والی سی پیک اور اس پروجیکٹ کے ضمن میں بلوچ بلوچستان اور بلوچ عوام پر سی پیک کے منفی اثرات کے موضوع پر 18 تاریخ کو ایک مباحثہ بھی ہوگا جس میں مختلف انسانی حقوق کے اراکین سمیت معاشی ماہرین شرکت کرینگے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ   جنرل اسمبلی کے آئٹم نمبر 4،6،9 میں انسانی حقوق کے حوالے سے مختلف انٹروینشن بھی پیش کی جائینگی۔

پریس رہلیز کے آخر میں کہا گیا کہ  بلوچ وائس ایسوسی ایشن فرانس میں ایک رجسٹرڈ این جی او ہے جو کہ منیر مینگل کی سربراہی میں گذشتہ کئی برسوں سے یورپ سمیت اقوام متحدہ، جاپان اور تھائی لینڈ میں بھی مختلف پروگرام کر چکا ہے۔