بولان میں فورسز پر بم حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

186
File Photo

بم حملے میں گشت پر معمور اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعت کے مطابق بولان کے علاقے مارگٹ میں پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

فورسز کو دھماکہ خیز مواد سے اس وقت نشانہ گیا جب وہ علاقے میں گشت کررہے تھے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ حملے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں تاہم تاحال عسکری حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے مذکورہ علاقے میں اس سے قبل بھی فورسز کر مختلف نوعیت کے حملوں میں بلوچ آزادی پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔