بلوچستان: پنجگور سے ایک اور نوجوان لاپتہ

359

دبئی میں رہائش پذیر نوجوان اپنے ماں بہنوں کے ہمراہ رشتہ داروں سے ملنے پنجگور آیا ہوا تھا کہ اسے لاپتہ کردیا گیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ رپورٹر کے مطابق پنجگور سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک اور نوجوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

سہیل حضور ولد حاجی حضور بلوچ جو کہ بنیادی طور پنجگور کاٹاگری کے رہائشی ہیں لیکن گذشتہ طویل عرصے سے دبئی میں مقیم ہیں ، کچھ وقت قبل سہیل بلوچ اپنے ماں اور بہنوں کے ہمراہ رشتہ داروں سے ملنے آئے ہوئے تھے۔

گذشتہ روز واپسی کےلئے ٹکٹ خریدنے کے بعد جیسے ہی وہ گھر پہنچے تو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے چھاپہ مار کر گرفتاری کے بعد اسے لاپتہ کردیا ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی ایرانی ڈیزل کی کاروبار کرنے والے ایک نوجوان جعفر ولد حسین کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے لاپتہ کردیا تھا ۔