بلوچستان میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2725 تک جاپہنچی

117

بلوچستان میں رواں برس ڈینگی کے کیسز کی تعداد 2725 تک جاپہنچی، ضلع کیچ سے سب سے زیادہ 1747 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے۔

پاکستان بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، سندھ اور پنجاب کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بھی مچھر سے پھیلنے والی اس بیماری کے ڈھائی ہزار سے زائد مریضوں کو اسپتال لے جایا گیا۔

سیکریٹری صحت بلوچستان حافظ عبدالماجد کے مطابق بلوچستان کے 3 اضلاع گوادر، کیچ اور لسبیلہ ڈینگی وائرس  سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، رواں برس اب تک ڈینگی کے 2725  کیسز سامنے آچکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کیچ میں سب سے زیادہ 1747 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے۔

سیکریٹری صحت نے دعویٰ کیا کہ متاثرہ اضلاع میں ڈینگی پر مکمل قابو پانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، ان علاقوں میں اسپرے کے ساتھ ساتھ خصوصی ٹیم بھی موجود ہے۔