بلوچستان : تربت بازار سے نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

367

بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں بلوچ نوجوانوں کی گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔

ٹی بی پی رپورٹ کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تربت بازار سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک نوجوان کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

بلیدہ زامران کا رہائشی شبیر ملک ملنگ تربت بازار میں اپنے گاڑی کو گیراج میں مرمت کررہا تھا کہ اسے گرفتار کرلیا گیا ۔

کیچ سمیت بلوچستان کے مختف علاقوں سے روزانہ کی بنیاد پہ ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کو گرفتار کرکے پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے لاپتہ کردیتے ہیں، لاپتہ افراد میں سے ہزاروں کی مسخ شدہ لاشیں بھی برآمد ہوئیں جبکہ اب تک ہزاروں کی تعداد میں لاپتہ ہیں ۔