بلوچستان : آواران سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں متعدد افراد اغواء

257

پاکستانی فورسز نے گذشتہ رات چھاپہ مار کر متعدد افراد کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق آواران میں گذشتہ کئی روز سے پاکستان آرمی کی آپریشن و چھاپوں کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے ، جس میں مختلف علاقوں کو محاصرے میں لینے کے بعد گھر گھر تلاشی لیا جاتا ہے ۔

گذشتہ رات آواران کے علاقے گندچائی میں رات دو بجے کے وقت پاکستان آرمی نے چھاپہ مارکر مقامی باشندوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد متعدد افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

لاپتہ افراد میں چند ایک کی شناخت ہوگئی جن میں قادر بخش، الہی بخش ، منظور ، علی بخش اور غلام شامل ہیں جبکہ دیگر لاپتہ ہونے والوں کے نام تاحال معلوم نہ ہوسکے ۔

واضح رہے کہ آواران سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے روزانہ کی بنیاد پر پاکستان آرمی اور اس کے خفیہ اداروں کے اہلکارلوگوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کرتے ہیں جن میں بعض کی مسخ شدہ لاشیں برآمد بھی ہوئیں ہیں ۔

بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے جاری پرامن احتجاج کے علاوہ بلوچستان کے دیگر سیاسی و پارلیمانی پارٹیاں و تنظیمیں بھی بلوچستان و بیرون ممالک اکثر اوقات آواز بلند کرتے رہتے ہیں ۔