امریکہ: یو این اسمبلی کے باہر بلوچ و دیگر اقوام کا مشترکہ احتجاج

322

مظاہرین کو پاکستان حمایت یافتہ گروپ کے جانب سے زدکوب کرنے کی کوشش کی گئی۔

امریکہ میں جاری اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے تقریر کے موقعت پر بلوچ، سندھی، گلگتی، مہاجر اور پشتون سمیت دیگر اقوام کی جانب سے اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے پاکستان میں فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں سمیت انسانی حقوق کے پامالیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

جنرل اسمبلی کے باہر مظاہرین کو پاکستانی حمایت یافتہ گروپ کی جانب سے زدکوب کرنے کی کوشش کی گئی جس کے باعث دونوں گروپس میں تصادم ہوا تاہم بعد میں پولیس نے مظاہرین کو سیکورٹی فراہم کی۔

یاد رہے امریکہ میں جاری اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں مختلف ممالک کے وزرائے اعظم و دیگر نمائندے شرکت کررہے ہیں، مختلف اقوام کے جانب سے اپنے ممالک میں اصطلاحات کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے بھی کیئے جارہے ہیں۔

آج اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی وزیر اعظم کے خطاب کا دور تھا جس کے دوران بلوچ سیاسی کارکنان کی جانب سے دیگر اقوام کے ساتھ مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس دوران بلوچ انسانی حقوق کے تنظیم کی جانب سے ہوائی جہاز کے ذریعے بینر پر بلوچستان کے حق میں اشتہار چلائے گئے۔