کراچی: 7 محرم کے جلوس کا عَلم بجلی کے تاروں سے ٹکراگیا، 4 افراد جانبحق

57

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بھٹائی آباد میں 7 محرم الحرام کے جلوس کا عَلم بجلی کے تاروں میں ٹکراگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں واقع امام بارگاہ کے قریب 7 محرم الحرام کے جلوس کیلئے ’علم‘ تیار کیا جارہا تھا کہ اس دوران علم بجلی کی تاروں سے ٹکراگیا۔

علم تاروں سے ٹکرانے کے نتیجے میں 4 افراد جھلس گئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی نجی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ریسکیو اداروں اور مقامی پولیس نے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

واقعے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔