کیچ: گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

118

بلوچستان کے ضلع کیچ سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق نامعلوم شخص کی لاش ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں ملی ہے۔

ذرائع کے مطابق رودبن میں سڑک پر قائم پُل کے نیچے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گولیاں مارکر قتل کیا گیا ہے جس کو شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واقعے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا ہے جبکہ واقعے کے محرکات بھی معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوشکی سے ملنے والی کئی روز پرانی لاش کو بغیر شناخت کے دفنا دیا گیا۔

یادرہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاشیں برآمد ہونے کے واقعات تواتر سے جاری ہے جن میں سے متعدد افراد کی لاشوں کو لاوارث قرار دے کر دفنیا دیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے انسانی حقوق کے تنظمیوں اور سیاسی جماعتوں کا موقف ہے کہ پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے لوگوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنے کے بعد انہیں ماورائے قانون قتل کرنے کے ان افراد کی لاشیں پھینکتے ہیں۔