کیچ : کیلکور میں فورسز پر حملے کی اطلاع

148

گذشتہ روز مسلح افراد نے فورسز پر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔

ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق گذشتہ روز کیچ کے علاقے کیلکور میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا۔

حملے کے بعد فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

تاہم حملے میں جانی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ۔

وا ضح رہے کہ کیچ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں پاکستانی فورسز کو آئے روز مسلح افراد کے حملے کا سامنا رہتا ہے اور حملوں کی ذمہ داری مختلف مسلح تنظیمیں قبول کرتے ہیں تاہم گذشتہ روز ہونے والے کیلکور حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔