کوئٹہ میں بچے کو طبی امداد فراہم نہ کرنے پر ڈاکٹر فارغ

164

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں رات کے وقت چلڈرن اسپتال لائے گئے بچے کو طبی امداد فراہم نہ کرنے پر ڈاکٹر ڈیوٹی سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ایم ایس چلڈرن اسپتال ڈاکٹر محمد سلیم ابڑوکے مطابق گذشتہ روز رات لائے گئے ایک سالہ بچے کو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے نجی اسپتال ریفر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے علاج سے معذرت کرلی تھی۔ ایم ایس چلڈرن اسپتال ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے نائیٹ ڈیوٹی پر متعین ڈاکٹر ممتاز مگسی کو چلڈرن اسپتال سے فارغ کردیا۔

ایم ایس کی ہدایت پر چلڈرن اسپتال کی انتظامیہ نے ایک سالہ بچے عبدالصبور کو ناگی اسپتال سے ڈی ایچ کیو شفٹ کردیا۔ مریض بچہ اسٹیبل ہے، غفلت کے مرتکب ڈاکٹر کو فارغ کردیاگیا۔

ایم ایس چلڈرن اسپتال ڈاکٹر محمد سلیم ابڑ وکا کہنا ہے کہ چلڈرن اسپتال میں تمام تر جدید سہولیات ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے دستیاب ہیں، چلڈرن اسپتال میں مافیاء کی روایات نہیں چلیں گی ایک مافیاء دانستہ طور پر مریضوں کو نجی اسپتال کی جانب ریفر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر ہر طبی سہولت ہوتے ہوئے نجی اسپتال ریفر کرنا مالی کرپشن اور بدنیتی پر مبنی اقدام ہے۔