ژوب میں زلزلہ، شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی

225

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بلوچستان کے شمالی ضلع ژوب میں محسوس کیئے گئے۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 28 کلومیٹر جبکہ مرکز خضدار سے 20 کلومیٹر مغرب کی جانب تھا۔