پنجگور حملے میں فورسز کے 4 اہلکار ہلاک کیے – بی ایل ایف

155

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج منگل بیس اگست کو ضلع پنجگور میں پروم کے علاقے کلہ کور کے مقام پرسرمچاروں نے گھات لگاکر پاکستانی فوج کی گشتی ٹیم کی گاڑیوں پر حملہ کیا۔ ایک گاڑی شدید حملہ کی زد میں آیا، جس سے اس میں سوار چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔