نوشکی: فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

273
File Photo

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ نوشکی کے مطابق ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کے چوکی کو نوشکی کے علاقے ریکو میں مسلح افراد نے نشانہ بنایا اور موقعے سے فرار ہوگئے۔

حملے میں فورسز کو نقصانات اٹھانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے تاہم عسکری حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاران کے علاقے لجے میں بم دھماکہ

نوشکی میں اس سے قبل بھی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔