سبی میں فورسز کی گشتی ٹیم پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- یو بی اے

116

یو بی اے کے ترجمان مزار بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج صبح چھ بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے سبی کے علاقہ تلی میں چمر کے مقام پہ قابض فورسز کے گشتی دستہ پہ گھات لگا کر حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے میں فورسز کے تین اہلکار موقع  پہ ہلاک جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہوا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جھڑپ ایک گھنٹے تک جاری رہا،  جھڑپ کے دوران فورسز کو ہیلی کاپٹر کا مدد بھی حاصل رہا ،ہیلی کاپٹر چمر کے مقام پہ سرمچاروں کا تعاقب کرتا رہا، لیکن ہمارے سرمچار بحفاظت اپنے محفوظ مقام تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔

 مزار بلوچ نے آخر میں کہا کہ ہمارے حملے آزاد بلوچستان کے قیام کےحصول کے حصول تک جاری رہیں گے۔