خضدار : قبائلی جھگڑے میں دو افراد جانبحق

210

 جانبحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ایک ہی شاخ سے ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خضدار میں قبائلی جھگڑے نے دو افراد کی جان لے لی ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق خضدار تحصیل مولہ میں باجوئی قبیلے کی آپس کی لڑائی میں دو افراد جانبحق اور 2 افراد زخمی ہوئیں  ہیں۔

جانبحق اور زخمی ہونے والے  افراد کا تعلق ایک ہی شاخ سے ہیں

 قتل کے بعد ملزمان مواقع واردات سے فرار ہوگئے۔

  انتظامیہ کے مطابق واردات کے بعد وہ   جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کرلیا ہے ۔

واضح رہے کہ  واقعہ ذاتی ربخش کا شاخسانہ ہے۔