خاران لجے میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل ایف

138

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے خاران لجے میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بدھ21 اگست کی شام کو ضلع خاران میں لجے کے علاقے بیہی شم کے فوجی چیک پوسٹ پر سرمچاروں نے راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ سرمچاروں نے راکٹ لانچر کے آٹھ گولے داغے، جس سے قابض فوج کی چیک پوسٹ کو نقصان اور اس میں موجود اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اس شدید حملہ کے بعد قابض فوج نے چار گولے فائر کئے۔

آخر میں ترجمان نے کہا کہ ہمارے یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔