جرمنی میں بلوچ اور پاکستانی مظاہرین آمنے سامنے، شدید نعرے بازی

375

بزرگ بلوچ قوم پرست شہید نواب اکبر بگٹی کے تیرویں برسی کے موقع پر جرمنی میں بلوچ اور پاکستانی مظاہرین آمنے سامنے ہوگئے، جہاں ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی دیکھنے میں آئی۔

بلوچ سیاسی جماعتوں کی جانب سے مختلف ممالک میں گذشتہ روز بزرگ بلوچ قوم پرست شہید نواب اکبر خان بگٹی کی تیرویں برسی کے مناسبت سے ریفرنسز اور دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا گیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کی گئی جبکہ جرمنی کے شہر فرانکفرٹ میں بلوچ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے ریفرنس اور مظاہرہ کیا گیا۔

جرمنی کے شہر فرانکفرٹ میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے پاکستانی اور بلوچ مظاہرین آمنے سامنے آگئے جہاں مظاہرین کے درمیان شدید نعرے بازی دیکھنے میں آئی، مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس اہلکار کوشش کرتے رہیں۔

بلوچ حلقوں کے مطابق 26 اگست کی مناسبت سے منعقدہ مظاہرے میں جرمنی میں مقیم بلوچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کیا۔ اس مظاہرے کو کاونٹر کرنے کے لیے پاکستان قونصلیٹ کے ایما پر جرمنی میں مقیم پاکستانی افراد کو جمع کیا گیا جبکہ نعرے بازی کے دوران پاکستانی مظاہرین گالم گلوچ پر اُتر آئیں۔

یاد رہے یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بلوچ اور پاکستانی مظاہرین آمنے سامنے ہوئے ہیں اس سے قبل برطانیہ کے شہر لندن میں بلوچ نیشنل موومنٹ کے مظاہرین کو اسی نوعیت کے صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔