تیل کی فروخت پہ پابندی کے بعد آبی گزر گاہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گے – ایران

126

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا  اگر ایران کو عالمی منڈی میں تیل کی فروخت سے روکا جائے گا تو عالمی آبی گذرگاہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گی۔

قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ امریکی صدر نے ایران کو عالمی منڈی میں یومیہ 27 لاکھ بیرل تیل کی فروخت سے محروم کر دیا ہے۔ امریکا کی طرف سے ایران پر دوبارہ پابندیوں کے نفاذ کے بعد تہران کو عالمی منڈی میں تیل کی فروخت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

‘ ایم ایس ان بی سی’ ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی وزیرخارجہ نے کہ امریکی حکومت کو مکمل یقین ہے کہ ہم اپنی حکمت عملی کوآگے بڑھانے میں کامیاب رہیں گے۔

خیال رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے 2018ء کو ایران کے ساتھ سنہ 2015ء میں طے پائے جوہری معاہدے سے علیحدگی  کا اعلان کرتے ہوئے ایران سے اٹھائی گئی پابندیاں بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی پرنظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ جولائی میں ایران نے یومیہ ایک لاکھ بیرل خام تیل فروخت کیا۔ جب کہ پابندیوں سے قبل ایران یومیہ 27 لاکھ بیرل تیل فروخت کرتا رہا ہے۔