بی آر اے نے پنجگور حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

121

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے نو اگست کی رات کو پنجگور میں قلم چوک پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان افواج کے خلاف کاروائیاں آزاد و خود مختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے