بولان میڈیکل یونیورسٹی کا وی سی نفرت ولسانی سازشوں کو ہوا دے رہا ہے- بی ایس او

115

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بولان میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر مختلف منفی اقدامات کے زریعے تنگ نظری نفرت اور لسانی سازشوں کو ہوا دے رہے ہے تاکہ اپنے کرسی کو لسانی شیلٹر اور ادارے میں غیر موجود لوگوں کے بل بوتے پر سہارہ دے سکے بی ایس او سیاسی حوالے سے کسی تنظیمی جدوجہد اور پلیٹ فارم کے مثبت استعمال کے خلاف نہیں لیکن ادارے میں غیرموجود ایک تنظیم جوکہ طلباء احتجاج کے خلاف منفی بیانات کا سلسلہ شروع کی ہوئی ہے کسی صورت بولان میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے مفاد میں نہیں کیونکہ اس وقت وائس چانسلر طلباء تنظیموں پر پابندی کے تسلسل کے تحت ہاسٹل الاٹمنٹ اور دیگر امور میں بی ایم سی میں موجود تنظیموں کو اعتماد میں نہیں لے رہی جسکا مقصد طلباء سیاست کو مختلف طریقوں سے کمزور کرکے ہاسٹل کے غیر متعلقہ الاٹمنٹ کے زریعے طلباء کو دست و گریبان کرنا ہے یونیورسٹی ہاسٹل میں آوٹ سائیڈرز کا پروپگنڈہ صرف رائے عامہ کو گمرہ کرنے کے لئے یونیورسٹی میں نئے آنے والے طلباء کو ہاسٹل اور کلاسز میں طلباء تنظیم اپنے مدد آپ کے تحت ویلکم کرتے ہے اور علاقے اور طلباء کے زہنی دلچسپی اور باہمی آہنگی سے ہاسٹل میں ایڈجسمنٹ سے مسائل بہتر طریقے سے حل ہوتے ہے اگر طلباء تنظیموں کے مشاورت کے بغیر عجلت میں الاٹمنٹ اور شعبدہ بازی کی گئی تو اس سے نقصان طلباء کا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ طلباء تنظیم الاٹمنٹ اور طریقہ کار کے خلاف نہیں لیکن الاٹمنٹ کے آڑ میں سیاسی سرگرمیوں پر قدغن ہاسٹل کی بندش اور ہاسٹل میں فرسٹ ائیر سے باہمی ہم آہنگی کے تحت رہاش پزیر یونیورسٹی کے طلباء کے کمروں میں ردو بدل اور تنظیمی عہدے داروں کو اعتماد میں نہ لینے کی عمل کی مذمت کرتے ہے اور سازشی الاٹمنٹ کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے موجودہ الاٹمنٹ صرف شعبدہ بازی اور ہاسٹل اور ادارے کو بند کرنے کی سازش یے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وائس چانسلر کے جانب سے بی این پی کے خلاف ٹویئٹر  پر منفی کمنٹس بلوچ مخالف قوتوں کی آشیر باد لینے اور کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے وائس چانسلر اپنے کرسی کو مزید طول دے سکے۔

انہوں نے کہا ہے میرٹ اور اصولوں کو پامال کرکے موجودہ وائس چانسلر کو صرف بلوچ مفادات کے خلاف کام کرنے کے لئے گیا ہے بی ایس او وائس کے منفی اقدامات کے خلاف احتجاج کو بلوچستان بھر میں وسعت دیگی ۔