بلوچستان: تربت شہر میں بم دھماکہ

418

بلوچستان کے شہر تربت میں بم دھماکہ ہوا ہے۔

ٹی بی پی نمائندے کے مطابق دھماکہ تربت شہر میں ایئر پورٹ روڈ پر ہوا ہے جہاں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی میں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے ایک دکان کے سامنے پارک کردیا تھا۔

دھماکہ ایسے وقت پر ہوا جب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم سیاہ کی ریلی مذکورہ روڈ سے گزرنی تھی۔

دھماکے کے بعد یوم سیاہ کا جلوس ضلعی انتظامیہ کے زیر ہتمام ڈی سی کیچ کی قیادت میں نکالا گیا جس کا روٹ مختصر کر کے کمشنر ہائوس تک محدود کردیا گیا۔

واضح رہے گذشتہ روز ضلع مستونگ میں چودہ اگست کے حوالے سے نکالے جانے والی ریلی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

تاہم آج ہونے والے بم دھماکے کہ ذمہ داری آخری اطلاعات تک کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔