افغان طالبان اور امریکہ چند نقاط پہ متفق

195

قطر میں جاری مذاکرات امن مذاکرات کے آٹھویں دور میں اطلاعات کے مطابق امریکہ اور طالبان چند ایک نقاط پہ متفق ہوگئے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق قطر میں امریکی حکام اور افغان طالبان کے درمیان جاری امن مذاکرات کے آٹھویں دور میں چار نقاط پہ دونوں فریق متفق ہوگئے ہیں ۔

طالبان و امریکہ جن نقاط پہ متفق ہوئیں ہیں ان میں دو ہزار بیس تک افغانستان سے امریکی افواج کا مکمل انخلاء جبکہ دوسرے نقطے میں 30 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی اور تیسرا نقطہ افغان آئین کو تبدیل کرنے کے لیے ایک آزاد کمیشن کا قیام شامل ہے ۔

جبکہ چوتھے نقطے میں جنگ بندی شامل ہے جس کےلئے درج بالا تین نقاط پر عملدرآمد سے مشروط کیا گیا ہے۔

تاہم جب دی بلوچستان پوسٹ نے طالبان زرائع سے جنگ بندی کے بابت دریافت تو انہوں نے کہا کہ امکان یہی ہے کہ عیدالضحی کے موقع پر مشروط جنگ بندی ہوجائے ۔

امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ ہونے کے بعد مذاکرات کا دوسرا دور طالبان اور کابل حکومت کے درمیان شروع ہوگا جس کے متعلق مبصرین کا خیال ہے کہ یہ مرحلہ مشکل مرحلہ ہوگا۔