افغانستان: طالبان کا مواصلاتی کمپنی پر حملوں کی دھمکی

261

افغان طالبان کی جانب سے مواصلاتی کمپنی کے دفاتر اور عملے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

 ٹی بی پی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں حکومتی سرپرستی میں چلنے والی مواصلاتی کمپنی کو طالبان گروپ کے قوانین و ضوابط کے خلاف ورزی کرنے پر نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

طالبان کی جانب سے اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ کمپنی کے دفاتر اور عملہ ان کے عسکری گروپ کے نشانے پر ہونگے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں اکثر و بیشتر مختلف علاقوں میں مواصلاتی کمپنیوں کو طالبان کی جانب سے نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ان سے رقوم بھی وصول کیا جاتا ہے ۔

تاہم طالبان کی جانب سے دی گئی دھمکی پہ افغان حکومت کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔