کوئٹہ: کانگو کے 7 مریض ہسپتال داخل

35

بلوچستان میں کانگو وائرس کی صورت حال تشویشناک ہوگئی، وائرس کے شبے میں مزید سات مریضوں کو فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ کے انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس کےشبہ میں مزید سات مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، وائرس کے دو مشتبہ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ممکنہ طور پر کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کے خون کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں جنہیں تشخیص کے لئے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے اور مریضوں کو ضروری علاج کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مشتبہ مریضوں کا تعلق کوئٹہ اور پشین سے ہے، انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں پہلے سے داخل ایک مشتبہ مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم متاثرہ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے اور علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اب تک 15 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔