کوہستان مری: فورسز کا آپریشن، خواتین و بچوں سمیت 17 افراد لاپتہ

170

فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران گھروں کو جلا کر قیمتی سامان اپنے ہمراہ لے گئے – 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان مری علاقے کوہستان مری میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے مختلف مقامات سے لوگوں کو لاپتہ کردیا ہے –

تفصیلات کے مطابق کوہلو کے علاقے نساؤ میں جنتلی، سیاہ کوہ، سوریں کور، سخین اور پڑکئی میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے سید علی مری اور ربا مری سمیت دیگر بہت سے مری بلوچوں کے گھروں پر چھاپہ مار کر 17 لوگ بشمول خواتین و بچوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے –

فورسز کے آپریشن کے دوران حراست بعد لاپتہ ہونے والوں مین حمیدالللہ، نصیب الللہ، پیرعلی، سوری پیران سال مرزاخان، مہر بی بی، نور بی بی اور بچے شامل ہیں-

مقامی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کے ہمراہ مقامی ڈیتھ اسکاؤڈ کے لوگ بھی شامل تھیں جنہیں سرکاری سرپرستی حاصل ہے اور لاپتہ ہونے والے خواتین مقامی ڈیتھ اسکاؤڈ کے تحویل میں ہیں –

اسی طرح فورسز نے سیاہ کوہ سے سید علی مری کے گھر سے تین خواتین سمیت چار بچے جبکہ ربامری کے گھر سے تین عورتوں کو بچوں سمیت لاپتہ کردیا ہے –

اطلاعات کے مطابق فورسز نے آپریشن کے دوران لوگوں کے گھروں سے قیمتی اشیاء بھی اپنے ہمراہ لے گئے ہیں –

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سیکورٹی فورسز کوھستان مری سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بلوچ خواتین اور بچوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کرچکے ہیں

بلوچستان میں انسانی حقوق کے تنظیموں بشمول انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق بلوچستان میں جاری طویل ریاستی بربریت میں متعدد خواتین بچوں سمیت کئی افراد لاپتہ ہوچکے ہیں –