پنجگور میں پاکستانی فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

165

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پنجگور میں فوجی چوکی پرحملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کی شام ساڑھے آٹھ بجے سرمچاروں نے پنجگور شہر میں قلم چوک پر قائم پاکستانی فوجی چوکی پر پانچ گرنیڈ لانچر داغے جس سے چوکی کو نقصان اور قابض فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔