پنجگور: فورسز چوکی پر مسلح افراد کا حملہ

188

مسلح افراد نے فورسز چوکی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور فیض محمد فیضوک چوک پر بعد از مغرب نامعلوم افراد نے ایف سی چوکی پر مسلح افراد نے حملہ فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے-

حملے میں نقصانات کی تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی اکثر اوقات پنجگور میں سیکورٹی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے –