پروم : پاکستانی فورسز کا مغربی بلوچستان کے علاقے حق آباد پر میزائل حملہ

322

ایرانی و پاکستانی فورسز اکثر دونوں اطراف میں عام آبادیوں پہ اندھا دھند درمیانے فاصلے کے میزائل فائر کرتے رہتے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے پروم سے متصل  مغربی بلوچستان کے علاقے حق آباد شمسر پر درمیانے فاصلے کے متعدد میزائلوں سے حملہ کیا ہے ۔

مقامی لوگوں کے مطابق  رات گئے تین بجے کے قریب حق آباد شمسر جو پروم پنجگور سے متصل مغربی بلوچستان میں واقع ایک گاوں ہے پر پاکستانی فورسز کی جانب سے یکے بعد دیگرے تین  میزائل فائر کئے ۔

  اطلاعات کے مطابق فائر کئے گئے میزائل عام آبادیوں کے درمیان گر کر تباہ ہوئیں ۔

تاہم جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں مشرقی بلوچستان سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے آئے روز چھاپوں گرفتاریوں اور آپریشن سے تنگ آکر  ہزاروں لوگوں نے نقل مکانی کرکے سکونت اختیار کی ہے ۔