پاکستانی حکمرانوں کو خوش کرنے کیلئے امریکہ نے دہشتگردی کی مفہوم تبدیل کردی ہے – اختر ندیم

260

 جس وقت امریکہ بی ایل اے کو دہشت گرد قرار دے رہا ہے عین اسی وقت پاکستان کی  بدمعاش فوج بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جیٹ اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کے زریعے بمباری کررہا ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار بلوچ آزادی پسند رہنما اختر  ندیم بلوچ نے بی ایل اے کو دہشت گرد قرار دینے کی امریکہ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے امریکیوں نے دہشتگردی کی مفہوم تبدیل کردی ہے، اور جس وقت امریکہ بی ایل اے کو دہشت گرد قرار دے رہا ہے بالکل اسی وقت پاکستانی فوج بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کے زریعے  بمبارمنٹ اور شلنگ کررہا ہے ۔

 آزادی پسند بلوچ رہنماء نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ مہذب دنیا ذرا یہ بتانے کی جسارت کرے کہ انسانوں کی دفاع دہشتگردی ہے یاکہ ان پہ بمباری کرنا۔

 انہوں نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے حالیہ فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کو خوش کرنے کیلئے امریکہ نے دہشتگردی کی مفہوم تک  تبدیل کردی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان میں سرگرم مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کو امریکہ نے عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا تھا۔

امریکی فیصلے پہ  بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ امریکہ کا بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار بلاجواز ہے ۔