نوشکی: ٹریفک حادثات میں تین افراد زخمی

151

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پیش آنے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب سرمل کے علاقے میں آرسی ڈی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئیں، لیویز فورس نے زخمیوں کو رات گئے سول ہسپتال منتقل کردیا۔

ایک اور حادثہ خیصار پل کے قریب ٹوڈی گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان پیش آیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کفایت اللہ ولد بشیر احمد قوم ساسولی ساکن غریب آباد شدید زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔

مذکورہ افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا جبکہ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے