سبی سے ایک شخص کی لاش برآمد

104

سبی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سبی چاکر روڈ پر چنگی قبرستان کے مقام سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جس کو شناخت کے لئے سول ہسپتال سبی منتقل کیا گیا۔

یاد رہے بلوچستان میں اکثر اوقات لاشیں موصول ہوتی رہی ہیں جن میں اکثر کی شناخت بلوچستان سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کے طور پر ہوئی ہے، تاہم آج برآمد ہونے والے لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔