سانگھڑ: ٹریفک حادثے میں 12 افراد جانبحق، 20 زخمی

199

جانبحق افراد میں خواتین اور بچے شامل ہے۔

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 12 افراد جانبحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ٹریفک حادثہ شاہپور چاکر میں سانگھڑ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے چنگچی رکشے کو ٹکر دی جس کے نتیجے میں 12 افراد جانبحق ہوگئے۔ جن میں رکشا ڈرائیور سمیت 4 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔

امدادی اداروں نے لاشیں کھڈرو اور سول اسپتال سانگھڑ منتقل کیں جہاں ان کی شناخت کی گئی۔