دبئی سے آتے ہوئے بلوچ نوجوان کراچی ائیر پورٹ سے لاپتہ

654

اس سے قبل متعدد بلوچ جو خلیجی ممالک میں برسرروزگار ہیں چھٹیوں کی خاطر اپنے گھر آتے ہوئے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہوچکے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق خلیجی ملک متحدہ عرب امارات میں مزدوری کرنے والا نوجوان کراچی آتے ہوئے ایئر پورٹ سے لاپتہ ہوگیا ۔

بلیدہ الندور کے رہائشی ایاز ولد نبی بخش گذشتہ رات دبئی سے کراچی آرہا تھا اور آخری وقت تک جب وہ دبئی ایئر پورٹ سے پرواز میں سوار تھے اپنے فیملی کے ساتھ رابطے میں تھا لیکن کراچی ائیر پورٹ سے لاپتہ ہوگیا۔

ایاز بلوچ کے خاندانی زرائع نے خدشہ ظاہر کہ انھیں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

فیملی زرائع نے مزید بتایا کہ ایاز بلوچ اپنے خاندان کی کفالت کرنے کا واحد زریعہ ہے اور دبئی میں ایک عرب کے کجھور کی باغ میں روزانہ کی بنیاد پہ مزدوری کرتا تھا ۔

انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ ایاز بلوچ کو رہا کردیں۔