خضدار و سبی میں حادثات ، 4 افراد جانبحق

87

خضدار میں تین افراد ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے جانبحق ہوئیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق خضدار کے علاقے ونگو میں ٹریکٹر ٹرالی  کھائی میں گرنے سے تن افراد جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوا ۔

لیویز انتظامیہ کے مطابق انہوں نے لاشوں اور زخمی شخص کو کھائی سے نکال کر نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ۔

دریں اثناء شیرانی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جانبحق ہوگیا ۔

لیویز حکام کے مطابق جانبحق کانکن کی شناخت سوات کے رہائشی عمر صادق کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے سبب آئے روز کوئلہ کانوں میں حادثات رونما ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اب تک سینکڑوں مزدور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیھٹے ہیں ۔