خضدار : دو مختلف حادثات میں 4 افراد جانبحق 7 زخمی

121

پہلا حادثہ خضدار میں سنی کے مقام پر دو مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں ہوا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق خضدار میں دو مختلف حادثات میں چار افراد جانبحق جبکہ سات زخمی ہوئیں ہیں ۔

رات گئے دیر خضدار میں قومی شاہراہ پر سنی کے مقام پر دو مسافر بسوں میں ٹکر ہوئی ۔

بسوں میں ٹکر کے بعد  ان میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو افراد جانبحق جبکہ سات زخمی ہوئیں ۔

زخمیوں کو مقامی انتظامیہ نے خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا ۔

دریں اثناء خضدار کے علاقے پرسمان میں ریت سے بھرا ٹرک الٹنے سے  دو مزدور جانبحق ہوگئے۔