حب: اینٹی نارکوٹکس کے رویے کے خلاف ٹرانسپورٹروں کا احتجاج

141

قومی شاہراہ بند ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی جبکہ شدید گرمی میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

بلوچستان صنعتی شہر حب میں وندر کے قریب اینٹی نارکوٹکس کے خلاف ٹرانسپورٹوں کا احتجاج، کراچی ٹو کوئٹہ چلنے والی مسافر کوچز نے قومی شاہراہ کو بلاک کرکے ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا۔

شاہراہ بند ہونے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی جبکہ ہزاروں مسافر شدید گرمی میں مشکلات کا شکار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: قلعہ عبداللہ میں فورسز کے رویے پر تاجروں کا احتجاج

ٹرانسپورٹروں  کا کہنا تھا کہ اینٹی نارکوٹکس کا عملہ بلاجواز چیکنگ کے بہانے مسافر کوچوں کے عملے کو تنگ کرتا ہے جبکہ آج بھی ٹرانسپورٹرز کے ساتھ بدتمیزی اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس والوں نے گاڑیوں کے شیشے بھی توڑے ہیں لہٰذا جب تک ان کے کاروائی نہیں ہوتا روڈ مکمل طور پر بند رہے گا۔