بی ایس او پجار بلوچ طلباء کی جنگ لڑتا رہے گا – گورگین بلوچ

176

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے صوبائی صدر گورگین بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طلباء کی زندگی کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے طلباء کو سیاسی شعور علمی طور پر تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے تعلیم کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، فرسودہ جاگیردارنہ اور پسند نا پسند عدم برداشت کے نظام کے خلاف ہمیشہ کی طرح بی ایس او روز اول کی طرح دیوار کی طرح کھڑا رہے گا-

انہوں نے کہا حالیہ ضلع آواران کے FSc کے امتحانات میں 64 طلباء کو عملہ نے اپنے ضد انا کی بنا پر دو سال کے لیے Resticte کیا گیا جس کی پر زور الفاظ میں بی ایس او پجار مذمت کرتی ہے اور طلباء کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے امتحانات لینے والے عملے سے جب پوچھا گیا تو ان کے ہر ایک الفاظ الگ الگ تھے بلوچستان بورڈ نے 17 جولائی کو طلباء کو پیش ہونے کو کہا اور طلباء کو کالج انتظامیہ کی طرف سے 22 جولائی کو اطلاع دی گئی-

گورگین بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان بورڈ انتظامیہ سمیت کالج انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے طلباء ذہنی کوفت میں مبتلا ہو چکے ہیں کالج انتظامیہ اور امتحانات لینے والے عملے کی ضد انا کی وجہ سے 64 طلباء کی دوسال تعلیم ضائع ہو رہی ہے بلفور ان طلباء کے ساتھ انصاف کیا جائے ورنہ بی ایس او پجار پورے بلوچستان میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوگا-