بلوچ اور افغان متحد ہوکر اپنی شناخت کی جنگ لڑیں – بشیر زیب بلوچ

269

بلوچ رہنما بشیر زیب بلوچ نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام کے زریعے کہا ہے کہ ‏اس امر کے واضح اشارے مل رہے ہیں کہ ہمارا خطہ بہت جلد ایک عالمی جنگ کے لپیٹ میں آرہا ہے جس کے سب سے زیادہ اثرات بلوچستان اور افغانستان پر مرتب ہونگے۔

بلوچ رہنماء نے مزید کہا کہ ‏موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ دونوں برادر اقوام بلوچ اور افغان مستقبل قریب کے مصائب کا ملکر مقابلہ کرنے کیلئے اپنے باہم اتحاد کو مزید پختہ کریں اور اپنے قومی شناخت و حقیقی قومی آزادی کے حصول و تحفظ کو یقینی بنائیں۔

یاد رہے پاکستان کے وزیر اعظم کا دورہ امریکہ سمیت ایران کے ساتھ کشمکش میں اضافہ کے سبب خطے کے حالات تیزی سے بدلاؤ کے جانب جارہے ہیں –

گزشتہ روز امریکی صدر کے جانب سے میڈیا کو بریفنگ کے دوران دعویٰ کیا گیا کہ وہ افغان جنگ محض دس دن میں جیت سکتے ہیں البتہ وہ ایک کروڑ لوگوں کا قتل عام نہیں چاہتے۔ اس بیان پر افغانستان کے جانب سے شدید وغم غصہ کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔