بلوچستان: مختلف حادثات میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جانبحق

103

لورالائی حادثے میں 3 خواتین جانبحق ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے تین مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات میں 5 افراد جانبحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے قریب پولیس تھانہ صدر کے حدود پٹ فیڈر کینال بیرون میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے احمد خان دیرکھانی نامی شخص کوقتل کردیا اورفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے-

اطلاع ملنے پرسٹی اور صدر پولیس نے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

دوسرے واقعے میں کوئٹہ کے علاقے چشمہ اچوزئی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص صالح محمد جانبحق ہوگیا، لاش اسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

دریں اثناء لورالائی کے علاقے شرنگ میں کرنٹ لگنے سے تین خواتین جانبحق ہوگئے۔

جانبحق خواتین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔