بلوچستان : حادثات اور واقعات میں تین افراد جانبحق

132

حادثات و واقعات مستونگ، اوتھل، اور پسنی میں پیش آئیں ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر تین افراد جانبحق جبکہ تین زخمی ہوئیں ہیں ۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق مستونگ کونگڑہ میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئیں۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انھیں طبی امداد دی گئی جبکہ انتظامیہ نے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

دریں اثناء مستونگ ہی کہ علاقے کھڈکوچہ میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے نور بخش ولد غلام نبی نامی شخص جانبحق ہوگیا ۔

اس کے علاوہ اوتھل کھرڑی ندی میں پکنک منانے کے لئے جانے والا نوجوان ڈوب کر جانبحق ہوگیا ۔

جبکہ پسنی شادی کور ندی میں بھی پرویز نامی نوجوان ڈوب کر جانبحق ہوگیا۔