بلوچستان : تمپ میں فوج کی زمینی و فضائی نقل و حرکت جاری

272
فائل فوٹو

مقامی زرائع کے مطابق دو درجن کے قریب فورسز کی گاڑیاں کوہاڈ اور پھل آباد کی جانب جاتے ہوئے دیکھے گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق تمپ کے علاقوں کوہاڈ اور پھل آباد میں آج صبح سے ہی پاکستانی فورسز نے زمینی راستوں کی ناکہ بندی کرکے مختلف مقامات پہ آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔

مقامی زرائع کے مطابق زمینی فورسز کو فضائی کمک بھی حاصل ہے ، جن میں دو جنگی ہیلی کاپٹر شامل ہیں ۔

مقامی زرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ مختلف مقامات سے فورسز کے ہاتھوں عام لوگوں کی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں تاہم گرفتار افراد کی تعداد اور نام تاحال معلوم نہ ہوسکے ، اس کی وجہ علاقے کا محاصرے ہے کہ فورسز نے عوام کی ہر طرح کی نقل و حرکت پہ پابندی عائد کردی ہے ۔

یاد رہے کہ مذکورہ علاقے میں کچھ روز قبل پاکستانی خفیہ اداروں ک جانب سے قائم ڈیتھ اسکواڈ پر حملے اور دو اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد فورسز نے آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔

ڈیتھ اسکواڈ پر حملے اور دو اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے قبول کی تھی ۔