بلوچستان : تمپ سے دو افراد لاپتہ

167

تفصیلات کے مطابق تمپ دازن سے پاکستانی فورسز نے گھر پہ چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔

گرفتار ہونے والے نوید ولد موسیٰ اور شہزاد ولد طارق کے خاندانی زرائع نے بتایا کہ فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد دونوں نوجوان لاپتہ ہوچکے ہیں ۔

لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین نے اپنے پیاروں بازیابی کا مطالبہ کیا ۔

یاد رہے کہ بلوچستان سے لوگوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کرنے کا سلسلہ گذشتہ کئی عرصے سے جاری ہے اور ان ہی گرفتاریوں کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھی گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاجی کیمپ جاری ہے ۔