گوادر : فورسز کا شہر کے اندر سرچ آپریشن ، گھر گھر تلاشی جاری

160
File Photo

گوادر و آس پاس کے علاقے گذشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے فورسز کی آپریشن کے زد میں ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ گوادر کے مطابق آج صبح گوادر شہر کے اندر فورسز نے سرچ آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔

سرچ آپریشن کے دوران متعدد مقامات پہ خواتین و بچوں کی معمولی مزاحمت فورسز نے انھیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔

فورسز کے سرچ آپریشن میں نیا آباد سے سجاد دشتی نامی شخص گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہے ۔

گوادر کے شہری محمد ہاشم نے ٹی بی پی نمائندے کو بتایا کہ دوران سرچ آپریشن فورسز نے میرے گھر سے ایک موٹر سائیکل کو لے گئے جبکہ حمید کلمتی نے بتایا کہ فورسز اور سادہ کپڑوں میں ملبوس خفیہ اداروں کے اہلکار میرے بچے کے کمپیوٹر اور موبائل کو بھی چوری کرکے لے گئے ۔

واضح رہے کہ گوادر میں گیارہ مئی کو بلوچ مسلح گروپ کی جانب سے پانچ ستارہ ہوٹل پہ حملے کے بعد سے تسلسل کے ساتھ فورسز کا آپریشن و گرفتاریاں جاری ہیں

فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں اب تک گوادر سے درجنوں نوجوان گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں ۔