کیچ: فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

51

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستان فورسز کے کیمپ پر حملہ کرکے نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ کیچ کے علاقے کولواہ میں آج شام کے وقت مسلح افراد نے فرنٹیئر کور کے کیمپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

تاہم عسکری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

بلوچستا کے ضلع کیچ میں فورسز اور حکومتی حمایت یافتہ افراد کو تواتر سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جبکہ مذکورہ علاقوں میں مختلف بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں سرگرم ہے۔

فورسز پر حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم اس سے قبل فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے۔