کوئٹہ میں بم دھماکہ، جانی نقصانات کی اطلاع

63

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں اور متعدد  افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

بم دھماکہ مشرقی بائی پاس پر شیر جان اسٹاپ کے قریب ہوا جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکہ خیز مواد سائیکل پر نصب تھا، سیکورٹی اہلکار موقعے پر پہنچ گئے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

تاحال واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دھماکے میں کس کو نشانہ بنایا گیا ہے، اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔