کوہلو میں پانی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکینوں کا احتجاج

190

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں پانی کی قلت کیخلاف نیوکلی کے مکین آپے سے باہر، علاقہ مکینوں نے احتجاجاً روڈ پر دھرنا دے کر ٹریفک کی آمدورفت معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کوہلو میں نیو کلی اور اطراف کے مکین پانی کی قلت کے کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے، احتجاجی مطاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کوہلو، ڈی جی خان روڈ پر دھرنا دے کر ٹریفک کی آمدورفت معطل کر دی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ دس ماہ سے پانی نہیں مل رہا، ووٹ کیلئے آنے والے حکمران اب نظر بھی نہیں آتے۔پانی کی بندش کے حوالے سے کئی مرتبہ شکایات درج کرائی لیکن اس کے باوجود ضلع انتظامیہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے سے گریزاں ہے،گذشتہ کئی ماہ سے پانی کی فراہمی بند ہونے کے باعث شہری پانی کے حصول کے لیے در درکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

دریں اثناء ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محسن لاشاری اور قبائلی رہنماؤں نے کامیاب مذاکرات کرکے مظاہرین کو پُرامن طور پر منتشر کردیا۔

ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محسن لاشاری کا کہنا تھا کہ ہنگامی بنیادوں پر پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، ایک دو دنوں میں تمام واٹر سپلائی مشینوں کی مرمت کرکے نیوکلی ودیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنایا جائے گا۔