کوہلو : فورسز کا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی

210

کوہلو و کاہان کے پہاڑی علاقوں سے گذشتہ کئی عرصے سے فورسز تسلسل کے ساتھ اسلحہ برآمد کررہا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوہلو کے پہاڑی علاقے سے لیویز فورسز نے دعوی کیا کہ انہوں نے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لیویز حکام نے بڑی مقدار میں چھوٹے بڑے اسلحہ و گولہ بارود بھی پیش کی ۔

واضح رہے کہ گذشتہ کئی عرصے سے فورسز تسلسل کے ساتھ کوہلو و کاہان کے آس پاس کے علاقوں سے اسلحہ برآمد کرکے انھیں میڈیا کے سامنے پیش بھی کرتے ہیں ۔